اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید کہتے ہیں حکومت کسی کے جمہوری حق کی راہ میں حائل نہیں مگر کسی کو دہشتگردی کی فضاپید اکرنے بھی نہیں دی جائے گی۔ علامہ طاہرالقادری کو مناظرے کیلئے علامہ طاہر اشرفی کا نام پیش کر دیا۔
حکومت ان دنوں کئی اہم معاملات میں مصروف ہے۔ بڑے چیلنجز میں شمالی وزیرستان آپریشن۔ آئی ڈی پیز کا مسئلہ۔ چودہ اگست کی سرکاری تقریب۔ عمران خان کا دھرنا۔ مشرف کیس۔ اورعلامہ طاہرالقادری کی نویدِ انقلاب ہے۔
حکومت ان معاملات پرکیا کر رہی ہے وفاقی وزیر اطلاعات نے عوام کو بتانے کیلئے بیان جاری کیا۔ جس میں دو ٹوک الفاظ میں عوام کو بتایا گیا کسی کو دہشتگردی کی فضا پیدا نہیں کرنے دی جائے گی۔ جمہوری آزادیوں کی آڑ میں دہشتگردی کی راہ ہموار کرنا حب الوطنی نہیں۔ عمران خان کا مارچ ون ڈے مارچ ہے جو کوئک مارچ میں تبدیل ہوکریوٹرن لے لے گا۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے علامہ طاہر القادری کے مناظرے کا چیلنج قبول کرتے ہوئے علامہ طاہر اشرفی کا نام پیش کیا گیا۔ پرویز رشید نے مناظرے کیلئے پی ٹی وی کا پلیٹ فارم تجویز کیا اور کہا علامہ طاہر القادری کے انقلاب کو مناظرے میں بدلنے پر خوش آمدید کہتے ہیں۔ لیکن علامہ طاہرالقادری نے تو وزیراعظم کو مناظرے کا چیلنج دے رکھا ہے۔
اب یہ نہیں معلوم کہ وزیراعظم اور علامہ طاہر اشرفی کو ان معاملات کی کچھ خبر بھی ہے یا نہیں۔