بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

داستانِ پاکستان کامک کنونشن

اشتہار

حیرت انگیز

 

کراچی(ویب ڈیسک) – شہر کے ایک مشہور تجارتی مال میں ملک کی تاریخ کا اب تک کا سب سے بڑا کامک بک میلہ سجا۔

تفصیلات کے مطابق ’’داستانِ پاکستان کامک کنونشن‘‘ کے نام سے سجا یہ کامک میلا تین دن تک جاری رہا۔

کنونشن میں پاکستان میں شائع ہونے والی کامک بکس کی تقریبِ رونمائی ہوئی جبکہ کئی فلم اور گیم کمپنیوں نے بھی اپنے اسٹال لگائے تھے۔

کنونشن کا مقصد پاکستان میں ماڈرن ادب کی خدمت میں تحریر کی جانے والی نئی داستانوں کو فروغ دینا تھا۔

کنونشن کے منتظمین کا کہنا تھا کہ کامک بک ، گیمزاورفلم کی فروغ کے لئے اٹھایا جانے والا اب تک کا سب سے بڑا قدم ہے۔

میلے میں بچے بڑے اور جوان سب ہی شریک تھے اور ان سب نے کراچی میں ہونے والی اس صحت مند سرگرمی کو بے پناہ سراہا۔

کراچی میں جاری یہ کامک میلا 22 فروری کو اختتام پذیرہوا۔

اہم ترین

فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں

مزید خبریں