آسٹریلیا : آسٹریلیا نے کہا ہے کہ داعش کیمیائی ہتھیاربنانے کی صلاحیت رکھتی ہے، عراق کے مختلف علاقوں میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے ثبوت ملے ہیں۔
آسٹریلوی وزیرِ خارجہ جولی بشپ نے اپنے خطاب میں کہا کہ داعش میں کیمیائی ہتھیار بنانے والے ماہرین کی بڑی تعداد موجود ہے، جو ہر قسم کا کیمیائی ہتھیار بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
- Advertisement -
انکا کہنا تھا کہ داعش نے عراق اور شام میں گھریلو ساختہ بموں میں کلورین کے استعمال کے شواہد ملے ہیں۔
آسٹریلوی وزیرِ خارجہ نے کہا کہ اس بارے میں کوئی شبہ نہیں کہ شامی حکومت نے گذشتہ چارسالوں میں مخالفین کے خلاف سرن، کلورین اور دیگر زہریلے کیمیکل استعمال کئے۔