منگل, جنوری 21, 2025
اشتہار

دبئی:پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں دوسرے ٹیسٹ میں آج آمنے سامنے

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں آج آمنے سامنے آئیں گی، بارش کے باعث دونوں ٹیمیں پریکٹس نہیں کرسکی، دبئی ٹیسٹ کا پہلا روز بارش کے وجہ سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

ابو ظہبی میں کھیلا گیا پہلا ٹیسٹ تو ڈرا ہوا اب دبئی میں میدان سجے گا، ایشیا کی دو بہترین ٹیمیں آج پھر میدان میں  اترے گی، دوسرے میچ کے لئے قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کا امکان ہے، پہلے میچ میں خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھانے والی راحت علی کی جگہ محمد طلحہ یا عبد الرحمان کو موقع دیئے جانے کا امکان ہے۔

ادھر سری لنکن اسکواڈ میں بھی ایک تبدیلی کی جاسکتی ہے، دونوں ٹیموں کے لئے فکر کی بات سعید اجمل اور جے وردھنے جیسے سنیئر کھلاڑیوں کا پرفارم نہ کرنا ہے، دوسرا اسپیشلسٹ سعید اجمل پہلے میچ کی پرفارمنس کو بھلا کر دوسرے میچ میں زیادہ سے زیادہ وکٹیں لینے کی کوشش کریں گے۔

- Advertisement -

جادوگر اسپنر پہلے میچ میں صرف دو وکٹیں ہی لے سکے تھے، محمد حفیظ نے بھی شاندار کم بیک کرتے ہوئے اسی رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر سری لنکن بولرز کے لئے خطرے کی گھنٹی بجائی، بیٹنگ میں ٹیم یونس اور مصباح پر انحصار کرے گی۔

ماہرین کے مطابق دبئی کی وکٹ اسپنز کے لئے مدد گار ہوتی ہے اور بہتر اسپن اٹیک ہونے کی باعث میچ میں پاکستان کی جیت کے امکانات بھی روشن ہے۔
    
    
     

Comments

اہم ترین

مزید خبریں