اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

دبئی ٹیسٹ :آسٹریلیا نے 4 وکٹوں پر207رنز بنالئے

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: دبئی ٹیسٹ کے تیسرے روز کھانے کے وقفے تک پاکستان کھلاڑیوں نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئےآسٹریلوی ٹیم کے چار کھلاڑی دو سو سات رنز پر پویلین واپس بھیج دیئے تھے۔

دبئی ٹیسٹ کے تیسرے روز پہلا سیشن پاکستانی بالرز کے نام رہا اور 4آسٹریلوی بیٹسمینوں کو پویلین کی راہ دکھائی، کھانے کے وقفے پر آسٹریلیا نے4وکٹوں کے نقصان پر207بنالیے۔

پاکستان کی برتری ختم کرنے کیلئے آسٹریلیا کو مزید247رنز درکار ہے جبکہ اس کی6وکٹیں باقی ہیں، ڈیوڈ وارنر شاندار133 رنز کےساتھ کریز پر موجود ہیں۔

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں تیسرے روز آسٹریلیا نے 113رنز بغیر کسی نقصان کے اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا، پاکستان کو جلد ہی پہلی کامیابی اس وقت ملی جب راجرز 38رنز بناکر راحت علی کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔ دولان بھی زیادہ دیر کریز پر نہ رہ سکے اور صرف پانچ رنز بناکر رن آئوٹ ہوگئے۔

کپتان کلارک صرف دو رنز بناسکے، اس دوران ڈیوڈ وارنر نے ایک اینڈ سنبھالے رکھا اور اپنی سنچری مکمل کی، 22 رنز بناکر اسمتھ بھی پویلین لوٹ گئے۔

راحت علی، ذوالفقار بابر اور یاسر شاہ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

اہم ترین

مزید خبریں