اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

بالی ووڈ فلم دعوتِ عشق نے خوبصورت کو پیچھے چھوڑدیا

اشتہار

حیرت انگیز

   بالی ووڈ کی نئی آنے والی فلم دعوتِ عشق نے باکس آفس پر پہلے دن خوبصورت کو پیچھے چھوڑدیا، تفصیلات کے دن ایک ہی دن ریلیز ہونے والی بالی ووڈ کی دو فلمیں خوبصورت اور دعوت عشق میں فلمی پنڈت کافی مقابلے کی توقع کررہے ہیں تاہم پہلے دن دعوت عشق نے خوبصورت کو پیچھے چھوڑ دیا اور باکس آفس پر ساڑھے چار کروڑ کا بزنس کیا۔

جبکہ پاکستانی اسٹار فواد خان کی خوبصورت محض تین کروڑ کا بزنس کرسکی، فلم خوبصورت ماضی کی مقبول فلم خوبصورت کا ری میک ہے جس میں اداکارہ سونم کپور ریکھا جبکہ فواد خان راکیش روشن کا کردار نبھائیں گے۔

دوسری جانب دعوت عشق کی کاسٹ میں ادیتیہ رائے کپور اور انکے ساتھ پرینیتی چوپڑی جلوگر ہیں۔

اہم ترین

مزید خبریں