تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے اگر ایم کیو ایم کو حقوق نہیں مل رہے تو نئے صوبے کا مطالبہ کیا جا سکتا ہے تاہم میرا دل نہیں مانتا کہ ایم کیو ایم کی لیڈر شپ نئے صوبے کے حق میں ہے۔
اسلام آباد میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا ایم کیو ایم قائد الطاف حسین کی تقریر نے بہت سے سوالات کو جنم دیا ہے۔
سابق صدر پرویز مشرف حوالے سے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا، حکومت کو موجودہ صورتحال کے بارے میں واضح طور پر بات کرنی چاہیئے، شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا وزیر داخلہ کی ہدایت پرسابق صدر پرویز مشرف کو اسپتال لے جایا گیا تھا تاہم حکومت کی جانب سے اب تک کوئی وضاحت نہیں پیش کی گئی ہے۔