اسلام آباد: پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماء سینیٹر شاہی سید نے کہا ہے کہ دنیا میں جہموریت سب سے بہتر ںظامِ حکومت ہے، کوئی مانے یا نہ مانے نوازشریف اٹھارہ کروڑ عوام کے وزیرِ اعظم ہیں۔ تمام ادارے وزیرِاعظم کے ماتحت ہے اگر ادارے نہیں ہوں گے تو پھر نظام کیسے چلے گا۔
شاہی سید نے کہا ہے کہ اے این پی نواز شریف کو نہیں بلکہ جمہوری نظام کو بچانا چاہتی ہے، ہماری جماعت آئین اور جہموریت پر یقین رکھتی ہے، نظام کو چلانے کیلئے پارلیمنٹ موجود ہے۔
سینیٹر شاہی سید نے آزادی اور انقلاب مارچ کے حوالے سے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کے باہر آکراس طرح بیٹھنا بغاوت ہے، پارلیمنٹ کی عزت نیلام ہوگئی ہے۔
انھوں نے کہا ہے کہ وزیرِداخلہ نے سینٹ کے ساتھ جو رویہ اختیار کررکھا اسے کوئی نام نہیں دیا جاسکتا۔
شاہی سید نے سانحۂ ماڈل ٹاؤن کے حوالے سے کہنا تھا کہ وزیرِاعظم کے خلاف ایف آئی آر سے جاں بحق افراد کا کیس کمزور ہوا، شہداء کی غلط ایف آئی آر کٹوا کراصل قاتلوں کو بچا لیا گیا ہے۔
انھوں نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ ،پی ٹی وی اورمیڈیا پرحملہ قابلِ مذمت ہے۔