ہفتہ, مئی 17, 2025
اشتہار

دنیا کی خطرناک ترین مچھلی: پورے خاندان کو موت کے دہانے پر پہنچا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

برازیل: ایک خاندان شام کے وقت شاندار دعوت کیلئے انجانے میں دنیا کی زہریلی ترین مچھلی پکا بیٹھا، جس کا ایک ایک لقمہ لیتے ہی سب کھانے والے ساکت ہو کر گرتے چلے گئے اور اب سارا خاندان ہسپتال میں تشویشناک حالت میں ہے۔

ایوڈی جنیرو شہر سے تعلق رکھنے والے سوزا خاندان کو ایک دوست نے مچھلی تحفے میں دی تھی، انہیں یہ معلوم نہیں تھا کہ یہ انتہائی خطرناک پفر مچھلی ہے ،جس کا زہر سایانائیڈ جیسے زہر سے بھی 2200 گنا طاقتور ہوتا ہے۔

کرسٹئین سوزا نامی خاتون نے بتایا کہ انہوں نے قریب ہی رہنے والے اپنے دیگر رشتہ داروں کو بھی بلایا لیا تھا اور سب ملکر مچھلی کی دعوت میں شریک ہونے پر بہت خوش تھے، مچھلی کو تلنے کے بعد سب لوگ صحن میں اکٹھے بیٹھ گئے اور جیسے ہی سب نے پہلا لقمہ لیا تو فوری طور پر زبان، چہرہ، بازو اور ٹانگیں مفلوج ہو گئیں۔

اگرچہ سب کو جلد ہی ہسپتال پہنچا دیا گیا لیکن زہر اتنا شدید تھا کہ سب کے سب ہی مفلوج ہوگئے ہیں اور تاحال ان میں سے کسی کے بچنے کی امید ظاہر نہیں کی جاسکتی۔

واضح رہے کہ جاپان میں اس مچلی کو بہت ہی خاص خوراک سمجھا جاتا ہے لیکن اس کی تیاری کے لئے دو سال کی ٹریننگ اور حکومتی لائسنس حاصل کرنا پڑتا ہے۔

تربیت یافتہ باورچی اس کے زہریلے حصوں کو انتہائی احتیاط سے نکالنے کے بعد اس کا گوشت تیار کرتے ہیں لیکن پھر بھی اکثر اوقات حادثات پیش آجاتے ہیں۔

اہم ترین

مزید خبریں