جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

دوسرا ون ڈے، ٹکٹوں کے لئے شہری رلُ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوسرے ون ڈے کے ٹکٹ کا حصول بھی شائقین کیلئے مشکل ہوگیا۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پاک زمبابوے دوسرا ون ڈے ٹاکرے میں شائقین کرکٹ کے لئے ٹکٹوں کا حصول مشکل تر ہوگیا ہے، ہزاروں شائقین کرکٹ اب بھی ٹکٹ حاصل کرنے سے محروم رہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ کہیں ٹکٹ دستیاب نہیں جبکہ ناراض شہریوں کا کہنا ہے کہ عام انکلوثر کے ٹکٹ بھی بیلک میں ڈھائی ہزار روپے تک فروخت ہورہے ہیں ۔ منافع خور مافیا اپنی من مانی کرنے میں مصروف ہیں اور کوئی نوٹس لینے والا نہیں۔

شائقین کرکٹ کا مطالبہ ہے کہ بیلک میں ٹکٹ فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں