اسلام آباد: وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ دھرنوں کے باعث پاکستانی معیشت کو دھچکہ لگا اور مختلف زرائع سے ملنے والے دو ارب چالیس کروڑ ڈالرملنے میں تاخیر ہوئی ہے۔
اسلا م آباد میں جاری دو روزہ سرمایاکاری کانفرنس سے خطاب کے دروان وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان کا جہموری نظام اتنا مضبوط ہوگیا ہے کہ دھرنوں کی سیاست برداشت کرسکے۔ وزیر خزانہ نے بتا یا کہ اوجی ڈی سی کی ٹرانزیکشن دس نومبر تک مکمل ہوجائے گی جب کہ تیس نومبر سکوک بانڈز کا اجراء بھی کر دیا جائے گا ۔
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ سیاسی عدم استحکام کے باعث روپے کی قدر میں چار فیصد کی کمی ہوئی جبکہ اسٹاک مارکیٹ انڈیکس اورسرمایاکاری بھی بری طرح متاثر ہوئی اسحاق ڈار نے بتایا کہ داسو ڈیم کی فنڈنگ کے معاملا طے پا چکے ہیں۔