جمعرات, فروری 13, 2025
اشتہار

دھرنےوالےسیاسی موت مرچکےہیں، فضل الرحمان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: مولانافضل الرحمان نےکہاہےکہ مفتی نعیم کےداماد مسعود بیگ کی شہادت پرصبرکادامن نہیں چھوڑا،مذہبی لوگوں کونشانہ بناکرمسلمانوں کوکمزورکیاجارہاہے۔

مولانافضل الرحمان نےکراچی میں معروف اسلامی اسکالرمفتی نعیم کےدامادکی ٹارگٹ کلنگ پرتعزیت کی،اس موقع پرمولانافضل الرحمان کاکہناتھاکہ جامعہ بنوریہ کےمعلم مولانامسعودبیگ کی ٹارگٹ کلنگ پرمذہبی حلقوں کوشدیدتشویش ہے،عالمی قوتیں مذہبی لوگوں کونشانہ بناکرمسلمانوں کوکمزورکرناچاہتی ہیں۔

مولانافضل الرحمان نےکہاہےکہ زلزلہ،سیلاب اوردیگرآفات میں مدد کرناصرف حکومت کاکام نہیں، اسلام آباددھرنےمیں مغربی تہذیب کا یلغارہے، پورےملک کویرغمال بنایاہواہے، حکومت کواپنی ذمہ داری پوری کرنی چاہئے،دھرنےوالےسیاسی موت مرچکےہیں۔

اہم ترین

مزید خبریں