کراچی: ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادر تھیبو کاکہنا ہے کہ دھرنے مسئلے کا حل نہیں ، متحدہ قومی موومنٹ سے درخواست ہے کہ وہ شارع فیصل پر اپنا دھرنا ختم کردیں، اہم شاہراہوں پر سے بھی دھرنے ختم کردیں۔
غلام قادرتھیبوکاکہنا تھا کہ رینجرز نے متحدہ قومی موومنٹ کے آٹھ کارکن رہا کردیے ہیں، 15 کارکنوں سے تفتیش جاری ہے، ان میں سے جو بے گناہ ہوگا اس کو رہا کردیا جائے گا، رینجرز حکام نے بات چیت کرکے متحدہ قومی موومنٹ کو اس سے آگاہ کردیا ہے، ایڈیشنل آئی جی کے مطابق کراچی آپریشن کے حوالے سے کمیٹی بنی ہوئی ہے جس میں متحدہ رہنما اپنے تحفظات رکھ سکتی ہے،دھرنے مسئلے کا حل نہیں ہیں، بات چیت سے مسئلہ کا حل ہوسکتا ہے۔