بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

دھند کے باعث مختلف ٹریفک حادثات میں 16 افراد زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

دھند کے باعث  ٹریفک حادثات میں سولہ افراد زخمی ہوگئے، لاہور میں نالے میں گرنے والی کرین کے ڈرائیور کی لاش دو روز کی تلاش کے بعد نکال لی گئی۔

نارووال میں شکرگڑھ روڈ پر وین اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں گیارہ افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں، ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ شدید دھند کے باعث حادثہ پیش آیا، جب دھند کے باعث وین ٹرک کے پیچھے والے حصے سے جاکر ٹکرائی، تمام زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

کوئٹہ سے کراچی آتے ہوئے اوتھل کے مقام پر کار الٹ گئی، جس سے کار میں سوار پانچوں افراد شدید زخمی ہوگئے، ترجمان ایدھی فاونڈیشن کے مطابق زخمیوں کو اوتھل کے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب سمن آباد کے نالے میں گرنے والی کرین کےڈرائیور کی لاش دو روز کی تگ و دو بعد نکال کر مردہ خانے منتقل کردی گئی ہے، کرین اتوار کی رات نالے میں گرگئی تھی، ریسکیو ذرائع کے مطابق کرین کا بد قسمت ڈرائیور ساجد سیالکوٹ کا رہائشی تھا۔

اہم ترین

مزید خبریں