جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

دہشتگردوں کو13جنوری سےپھانسی دینگے، شرجیل میمن

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سندھ حکومت نےغیرقانونی طورپرمقیم افراد کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا، شرجیل میمن کہتے ہیں کہ پھانسی کی سزا پرعمل تیرہ جنوری سے شروع ہوگا۔

سندھ اپیکس کمیٹی کااجلاس وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہوا،جس میں گورنرسندھ ،کورکمانڈرکراچی اور ڈی جی رینجرز سمیت دیگراعلیٰ حکام شریک ہوئے۔

وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نےبتایا کہ وفاقی حکومت صوبائی حکومت کی سفارش پرمقدمات ملٹری کورٹس بھیجے گی پہلے مرحلے مین مہران بیس،ایئرپورٹ ،کارساز حملوں سمیت فرقہ واریت اوردہشت گرد ی کے مقدمات وفاق کوبھیجے جائیں گے،ان کاکہناتھا وال چاکنگ، نفرت انگیزتقاریرکیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔شہروں کے داخلی راستوں پرچیک پوائنٹس بنانےاور کرایہ داروں کی رجسٹریشن کافیصلہ کیاگیا ہے۔

وزیراطلاعات سندھ نے کہا پانچ سو ٹارگٹ کلرزاورساڑھے چارسو اغوابرائے تاوان کے ملزمان کے سرکی قیمت مقرر کی جائے گی ،انہوں نے انکشاف کیا کہ کئی مقدمات میں ملزمان کو گھنٹوں میں سزائیں دی گئیں، ایک سوال کے جواب میں شرجیل میمن نے بتایا صولت مرزا کی پھانسی کو وفاق نے رکوایا۔

شرجیل میمن کاکہناتھا دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے الگ فورس بنانے کافیصلہ کیا گیاہے۔

اہم ترین

مزید خبریں