پشاور: وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف نے کہا ہے دہشت گردوں سے بچوں کے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیا جائے گا۔
پشاورکے آرمی پبلک اسکول میں دہشت گردوں کے حملے میں ایک سو تیس سے زیادہ بچوں کی شہادت اور سیکڑوں زخموں نے قوم کے دلوں کو زخمی کردیا ہے،پشاور میں وزیر اعظم اور آرمی چیف کی ملاقات میں وزیر اعظم نے دہشت گردوں کو پیغام دیا ہے کہ اسکول حملے میں شہید ہونے والوں کے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیا جائے گا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے اس واقعے سے ہمارے دل ضرور غم زدہ ہیں مگر ہماراعزم کمزور نہیں ہوا،وزیر اعظم کا کہنا تھا وقت آگیا ہے کہ تمام اختلافات بھلا کر قوم دہشت گردی کے خلاف اٹھ کھڑی ہو اور پاکستان کی سرزمین دہشت گردوں کے خلاف تنگ کردی جائے، وزیر اعظم کا کہنا تھا پوری قوم آپریشن ضرب عضب میں مصروف پاک فوج کے پیچھے کھڑی ہے۔