لاہور : رائیونڈ میں جائیداد کے تنازع پر ناخلف بیٹے نے فائرنگ کر کے ماں باپ کو قتل کردیا۔
افسوسناک واقعہ رائیونڈ روڈ کے نواحی گاؤں جیابگا میں پیش آیا، ملزم غلام مصطفی کا اپنے اہلخانہ سے جائیداد کی تقسیم پر کافی عرصے سے جھگڑا چل رہا تھا، آج علی الصبح ملزم کی والدین سے تلخ کلامی ہوئی ،جس پر اس نے طیش میں آکرفائرنگ کر دی۔
جس کے نتیجے میں اس کے والد عبدالستار اور والدہ فرزانہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، فائرنگ کے بعد ملزم فرار ہوگیا، جس کی تلاش جاری ہے، پولیس نے لاشیں جناح اسپتال منتقل کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔