بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

راولپنڈی:کلمہ چوک پر فائرنگ، مفتی امان اللہ جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مفتی امان اللہ جاں بحق ہوگئے، جس کے خلاف اہلسنت والجماعت کے کارکنان نے فوارہ چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

راولپنڈی کے علاقے گوالمنڈی کلمہ چوک کے قریب دہشتگردوں کی فائرنگ سے جامعہ تعلیم القران کے مہتمم مولانا اشرف علی کے بیٹے مفتی امان للہ جان کی بازی ہار گئے ۔ مفتی امان اللہ کی میت ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال پوسٹ مارٹم کیلئے پہنچادی گئی ہے، اہلسنت و الجماعت کے کارکنوں کی بڑی تعداد اسپتال پہنچ گئی۔

مفتی امان اللہ کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف اہلسنت والجماعت کے کارکنان نے فوارہ چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا، تاجروں نے احتجاج کرتے ہوئے راجہ بازار بند کردیا اور ساتھ ہی آج سوگ کا اعلان بھی کردیا ہے۔

مفتی امان اللہ کی ہلاکت پر مذہبی و سیاسی جماعتوں کی جانب سے شدید مذمت کی گئی ہے۔

علامہ اورنگزیب فاروقی نے مفتی امان اللہ کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا امان اللہ شہید کے قاتل گرفتار نہ ہوئے تو سخت لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

رحمان ملک ، شیخ رشید ، مولانا احمد لدھیانوی سمیت دیگر سیاسی و مذہبی رہنماؤں نے واقعہ کی مذمت کی ہے۔

اہم ترین

مزید خبریں