راولپنڈی : گرل ایان علی کی عدالت میں آٹھویں پیشی پر بھی چالان جمع نہ ہو سکا، عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ میں اٹھائیس مئی تک توسیع کردی۔
ایان علی نے ایک بار پھر بن سنور کر عدالت میں انٹری دی، ڈالر گرل نے جلوہ کیا دکھایا تو پھر وہ آگے آگے اور سب پیچھے پیچھے تھے، اس بار تو انٹرنیشنل میڈیا بھی ڈالر گرل کے پیچھے پڑا۔
ڈالر گرل نے انٹری کیلئے ہڈ والے اپر کا انتخاب کیا، پچھلی انٹری میں اسی طرح کا ہڈ والا اپر تھا اس بار بلیک اینڈ گرے کے بجائے، بلیک اینڈ وہائٹ کا اپر تھا۔
ڈالر گرل عدالت میں آئی لیکن والد سے کترا کر نکل گئی، سماعت شروع ہوئی توایان علی کے والد نے کمرہ عدالت جانے کی کوشش کی۔ لیکن پولیس اہلکاروں نے روک دیا، ایان علی کے والد یہی کہتے رہے بیٹی سے ملنے دیا گیا تو حقائق سامنے آجائیں گے۔
ایان علی کے والد راجہ حفیظ نے اپنی بیٹی کو بے قصور قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایان علی کو پھنسایا گیا ہے۔