ہفتہ, جنوری 4, 2025
اشتہار

راولپنڈی گریسی لائن خودکش حملے کی تحقیقات جاری

اشتہار

حیرت انگیز


راولپنڈی گریسی لائن خودکش حملے کی تحقیقات جاری ہے،حملہ آور کا سر سرجری کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا،وزیراعلی پنجاب نے جاں بحق اہلکاروں کے لواحقین کے لئے ایک ایک کروڑ روپے امدادکا اعلان کیا ہے۔

    گریسی لائن خودکش حملےکامقدمہ نئے ایس ایچ او کی مدعیت میں تھانہ اےئر پورٹ میں درج کر لیا گیا جس میں دہشتگردی ، قتل اقدام قتل کی دفعات بھی شامل ہیں،گریسی لائن خود کش حملے میں دو پولیس اہلکاروں سمیت چار افراد جاں بحق اور سترہ زخمی ہوئے تھے، زخمیوں کو بے نظیر اسپتال میں طبی امداد دی گئی۔

ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سےچار کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، پولیس کی جانب سے واقعےکی تحقیقات کے لئے خصوصی کمیٹیاں بھی قائم کر دی گئی ہیں، ذرائع کے مطابق خود کش حملہ آور کے سر کی سرجری کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ جسمانی اعضاء کے نمونے ڈی این اے ٹیسٹ کے لئے بھجوا دئیے گئے ہیں۔
 
نادرا کی ٹیم خود کش حملہ آور کی شناخت کے لئے پولیس کی معاونت کر رہی ہے۔دوسری جانب وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے جاں بحق ہونے والے پولیس اہلکاروں کے لواحقین کے لئے ایک ایک کروڑ روپے کی امدادی رقم سمیت گھر دینے کا اعلان کیا ہے۔
    

Comments

اہم ترین

مزید خبریں