ہفتہ, فروری 8, 2025
اشتہار

رمضان المبارک کی آمد پر بھی لوڈشیڈنگ کا جن قابو نہ کیا جاسکا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : رمضان المبارک کی پہلی سحری اور نمازِ فجر کے دوران بجلی کی آنکھ مچولی کی وجہ سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا، شہروں اور دیہات کے عوام نے پہلی سحری اندھیرے میں کی۔

رمضان المبارک کی آمدپر بھی لوڈشیڈنگ کا جن قابو نہ کیا جاسکا، سحری میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کے حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، کراچی لاہور اور ملتان سمیت ملک کے مختلف شہروں میں رات بھر بجلی کی آنکھ مچولی جاری رہی۔

کراچی کے علاقے لیاری، گلشن اقبال، گلستان جوہر، فیڈرل بی ایریا، شاہ فیصل کالونی شہریوں نے سحری اندھیرے میں کی، شہر کے مختلف علاقوں میں نماز فجر کے دوران بھی بجلی کا آنا جانا لگا رہا لیکن کے الیکٹرک نے لوڈشیڈنگ کا ذمہ دار گیس پریشر کی کمی کو قرار دے کر جان چھڑالی۔

صوابی میں بجلی بندش کے خلاف رات گئے احتجاج کے دوران مظاہرین مشتعل ہوگئے، صوابی کےعلاقے چھوٹا لاہور میں شہریوں نے ہوائی فائرنگ کی اور پیسکو اور سرکاری دفاتر کو آگ لگا دی، مظاہرین کے دل کی بھڑاس نہ نکلی تو انہوں نے فائر بریگیڈ کے شیشے توڑ ے اور عملے کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔

مشتعل مظاہرین نے انبار کے مقام پر پشاور اسلام آباد موٹروے بند کردیا اور گاڑیوں پر پتھراؤ کیا، جس کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر صورتحال پر قابو پالیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں