اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

کوئٹہ:سکیورٹی فورسزکا شاہ زین بگٹی کے گھر پر چھاپہ، اسلحہ برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ: ایف سی اور پولیس نے جے ڈبلیو کے رہنماء و نوابزادہ شازین بگٹی کی رہائش گاہ پر چھاپہ مار کر وہاں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا ہے۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاع ملنے پر منگل اور بدھ کی درمیانی شب ایف سی اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے نیو الگیلانی روڈ پر واقع جمہوری وطن پارٹی کے رہنماء نوابزادہ شازین بگٹی کی رہائش گاہ سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا تاہم کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

جس وقت چھاپہ مارا گیا اسو قت نواب زادہ شاہ زین بگٹی گھر پر موجود نہیں تھے۔

سیکورٹی ذارئع کے مطابق آئندہ چند گھنٹوں میں میڈیا کو بریفنگ دے کے برآمد ہونے والے اسلحہ کی تفصیلات بتائی جائیں گی ۔

اس قبل دو ہزار دس میں کوئٹہ کے نواحی علاقے بلیلی میں سیکیورٹی فورسز نے شاہ زین بگٹی کے قافکے کو روک کی تلاشی لی تھی جس میں بڑی تعداد میں اسلھہ برآمد ہوا تھا ، جس کے بعد نوابزادہ شازین بگٹی کو بھاری اسلحہ اور گولہ بارود کی برآمدگی پر گرفتار کیا گیا تھا، بعد ازاں انہیں ضمانت پر عدالت سے رہائی ملی تھی۔،

اہم ترین

مزید خبریں