کراچی : قانون نافذ کرنیو الے اداروں نے مختلف اداروں سے منسلک گھوسٹ ملازمین کی لسٹ مرتب کرلی، جو جرائم اور دہشت گردی کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔
ذرائع کے مطابق کئی گھوسٹ ملازمین کراچی شہر میں ہونیو الی دہشت گردی اور جرائم میں ملوث اور کرمنل ونگز کے طور پر استعمال ہوتے ہیں۔
کئی گھوسٹ ملازمین قومی خزانے پر بوجھ ہونے کے ساتھ ساتھ شہر میں بدامنی کے طور پر استعمال ہورہے ہیں، قانون نافذ کرنے والے ادارے جلد گھوسٹ ملازمین کے خلاف آپریشن کرنے جارہے ہیں۔
دوسری جانب رینجرز حکام نے عوام کو مطلع کیا ہے کہ وہ کسی بھی فرقہ پرست لسانی تعصب اور دہشت گردی میں ملوث گروہ کو فطرہ، زکواة یا عطیات جمع نہ کرائیں، کیونکہ اس سے جمع کی گئی رقم دہشت گردی کے فروغ میں استعمال ہوتی ہے۔
رینجرز حکام نے عوام سے کہا ہے کہ اگر کوئی گروہ بزور طاقت آپ سے فطرہ، زکواة یا عطیہ کا مطالبہ کرے اس کا فوری طور پر رینجرز ہیلپ لائن پراطلاع کریں۔