بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

زہرہ شاہد قتل کیس: ملزمان 7روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے تحریکِ انصاف کی رہنما زہرہ شاہد قتل کیس میں گرفتار دو ملزمان کو سات روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

کراچی پولیس نے ملزم زاہد عباس زیدی کی گرفتاری کو گزشتہ روز ظاہر کیا تھا، ملزم زاہد عباس اور راشد عرف ٹیلر کو سخت سکیورٹی میں بکتر بند گاڑی میں عدالت پہنچایا گیا۔

جہاں پولیس نے عدالت کے روبرو مؤقف اختیار کیا کہ ملزم راشد عرف ماسٹر کو دس روز قبل گرفتار کیا گیا تھا جس کی نشاندہی پر گزشتہ روز ایک اور ملزم زاہد عباس زیدی کو گرفتار کیا گیا ہے، ملزم کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے، جو زہرہ شاہد کے قتل میں ملوث ہے۔ دونوں پر الزام ہے کہ انہوں نے زہرہ شاہد کو قتل کیا۔

قتل کی تفتیش کے لئے ملزمان کو چودہ روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا جائے۔

تاہم عدالت نے دونوں ملزمان کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر تفتیشی رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی، زہرہ شاہد کو دو ہزار تیرہ کے عام انتخابات سے قبل کراچی کے علاقے گذری میں نشانہ بنایا گیا تھا۔

اہم ترین

مزید خبریں