بدھ, فروری 19, 2025
اشتہار

سابق سپرینڈنٹ جیل اعجاز حیدر کے مبینہ قاتل کا خاکہ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سابق سپرینڈنٹ جیل اعجاز حیدرکے مبینہ قاتل کا خاکہ جاری کردیا گیا ہے۔

کراچی میں قتل ہونے والے سابق سپرینڈنٹ جیل حیدرآباداعجازحیدرکے قتل میں ملوث ملزم کا خاکہ اےآروائی نیوز کو موصول ہوگیا ہے، ایس ایس پی اعجازحیدر کو گزشتہ دنوں گلستان جوہر میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعے میں قتل کردیا گیا تھا۔

واضح رہے کراچی کے علاقے پہلوان گوٹھ میں پولیس کے سینئر سپرنٹنڈنٹ اعجاز حیدر کو گولیوں کا نشانہ بنا کر شہید کردیا گیا۔

اعجازحیدر جیل سپرنٹنڈنٹ حیدرآباد اور ایس ایس پی کے فرائض انجام دے رہے تھے، تین دن پہلے ہی انہیں آئی جی آفس کراچی ٹرانسفر کیا گیا تھا اور اسی سلسلے میں وہ کراچی میں موجود تھے۔

ذرائع کے مطابق وہ پہلوان گوٹھ کے علاقے میں کسی نجی کام سے گئے تھے، جہاں موٹرسائیکل پر سوار نامعلوم افراس نے سڑک پران کی گاڑی کا راستہ روکا اورنشانہ تاک کرفائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ایس ایس پی اعجازحیدر جائے وقوعہ پرہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالقِ حقیقی سے جاملے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں