سکھر: شکارپور دھماکے میں زخمی ہونے والے ایک شخص کو مشکوک حرکات و سکنات کے باعث بیوی سمیت گرفتار
کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق غلام عباس نامی شخص شکار پور میں نمازجمعہ کے درمیان ہونے والے دھماکے میں زخمی ہوا تھا
اورسول اسپتال سکھرمیں زیرِعلاج تھا۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق مذکورہ شخص کی ٹانگ میں فریکچر ہوا ہے اوراس نے مختلف اوقات میں انتظامیہ کو اپنے
بارے میں مختلف معلومات فراہم کیں۔
ملزم نے کبھی خود کو قصور تو کبھی بہاولپور کا رہائشی بتایا اور اس کا کہنا تھا کہ وہ سکھرپیرصدر الدین شاہ بادشاہ
کے مزارپرحاضری کے لئے آیا تھا۔
پولیس کا موقف ہے کہ مذکورہ مزار کے اطراف میں 30 سے زائد اہل تشیع مکتب کی مسجدیں اورامام بارگاہیں موجود
ہیں لہذاغلام عباس کا 100 کلومیٹردورشکارپورجاکرنمازِجمعہ پڑھنا معنی خیزہے۔
پولیس نے غلام عباس کو اس کی بیوی سمیت حراست میں لے لیا ہے خاتون کا تعلق باگڑی قبیلے سے بتایا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ جمعے سندھ کے شہر شکار پورمیں خود کش بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 75 سے زائد
افراد جاں بحق جبکہ ڈیڑھ سوسے زائد زخمی ہوئے تھے۔ زخمی افرا د کوکراچی اورسکھرسمیت سندھ کے مختلف
شہروں میں علاج معالجے کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔