راولپنڈی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف سانحہ صفورا کےپیشِ نظر کراچی کے لئے روانہ ہوگئے ہیں۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق آرمی چیف کراچی میں مقتولین کے اہلِ خانہ سے تعزیت اور زخمیوں کی عیادت کریں گے۔
آج صبح صفورہ چورنگی کے نزدیک اسمعیلی کمیونٹی کی بس پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 45 افراد جاں بحق جبکہ 13 زخمی ہوئے ہیں۔
اسماعیلی کمیونٹی کی بس پر فائرنگ ، 45 افراد جاں بحق
ذرائع کا کہنا ہے کہ آرمی چیف شہر میں امن وامان کی صورتحال سے متعلق اہم سیاسی اورانتظامی شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔
دوسری جانب وزیر اعظم کی زیرِ صدارت ہونے والے آل پارٹیزاجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ اجلاس کے فوراً بعد تمام سیاسی قیادت بھی کراچی جائے گی۔