لاہور: لاہور ہائی کورٹ میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کی ایف آئی آرکاٹنے کے حکم کے خلاف درخواست کی سماعت جاری ہے۔ وفاقی وزراء کے وکیل نے معاملےکی سماعت کےلئےلارجر بینچ تشکیل دینےکی استدعا کردی۔
سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں لاہور ہائیکورٹ میں سیشن عدالت کے فیصلے کے خلاف حکومتی وزرا کی درخواست کی سماعت پر عدالت نے سانحہ ماڈل ٹاؤن پر جے آئی ٹی کے سربراہ کو طلب کرلیا ہے۔
سانحہ ماڈل ٹاؤن کی ایف آئی آرکاٹنے کے حکم کے خلاف درخواست کی سماعت شروع ہوئی تو فاضل جج کے طلب کرنے پر جے آئی ٹی کے سربراہ عارف مشتاق عدالت میں پیش ہوئے۔
ایڈووکیٹ جنرل نے بیان میں کہا کہ سیشن عدالت نے جےآئی ٹی اور پولیس رپورٹ کی جانچ پڑتال کے بغیر فیصلہ دیا، آج وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھی سیشن کورٹ کے فیصلے کیخلاف درخواست دائرکر دی۔
جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ منہاج قرآن کی جانب سےمقدمہ درج کرنےکی درخواست میں اُن کا نام بھی شامل کیا گیا لیکن سانحے سے نہ انکا کوئی تعلق ہے نہ اس کے بارے میں کوئی علم ہے۔ خواجہ آصف نے استدعا کی کہ سیشن کورٹ کا حکم کالعدم قرار دیا جائے۔