اتوار, اکتوبر 6, 2024
اشتہار

سانحہ ماڈل ٹاؤن:گلو بٹ کی درخواست ضمانت مسترد

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مرکزی کردار گلو بٹ کی درخواست ضمانت مسترد کردی گئی، عدالت نے شریف برادران پر سانحے کا مقدمہ چلانے کی درخواست پر جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

سانحہ ماڈل ٹاؤن میں گاڑیاں توڑنے والےگلو بٹ کو ضمانت نہ مل سکی، لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے درخواست ضمانت مسترد کر دی، گلو بٹ کے وکیل کا موقف تھا کہ دہشت گردی اور اقدام قتل کی دفعات بدنیتی پر مبنی ہیں، ایسا کوئی عمل نہیں کیا، جس سے خو ف وہراس پھیلا ہو، ضمانت دی جائے۔

جس پر سرکاری وکیل نے کہا کہ گلو بٹ کی ضمانت سے عوام میں خوف کی لہر دوڑ جائے گی، فریقین کو سننے کے بعدعدالت نے فیصلہ سنا دیا۔

- Advertisement -

دوسری جانب سانحہ ماڈل ٹاؤن کا مقدمہ شریف برادران سمیت اکیس افراد کے خلاف درج کرانے کی درخواست کی سماعت لاہورکی عدالت میں ہوئی، منہاج القرآن کی جانب سے بتایا گیا جو رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی، وہ پولیس کی ہے، اصل تفتیش جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کررہی ہے، جس پرعدالت نے چھبیس جولائی کوجوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں