ہفتہ, مئی 17, 2025
اشتہار

سانحہ ماڈل ٹاؤن کی ایف آئی آر درج نہ ہوسکی

اشتہار

حیرت انگیز

لاھور: عدالتی حکم کے باوجود سانحہ ماڈل ٹاون کی ایف آئی آر درج نہ ہوسکی ، ادارہ منہاج القران کے وکلا فیصل ٹاؤن تھانے میں گھنٹوں بیٹھ کر مایوس لوٹ گئے۔

 ڈکٹرعلامہ ڈاکٹر طاہر القادری کا انقلاب مارچ اور وہاں بیٹھے لاکھوں افراد کا احتجاج اور مطالبہ بھی ایف آئی آر درج نہ کرواسکا، ادارہ منہاج القرآن کے وکیل منصور الرحمان آفریدی کی قیادت میں وکلاء بدھ کی شام چھ بجے لاہور ہائیکورٹ کےا حکامات لیکر مقدمے کے اندراج کے لیے پہنچے مگر تھانہ فیصل ٹاؤن کے ایس ایچ او شریف سندھو اور دیگر پہلے ہی غائب ہوگیا۔

ایس ایچ او شریف سندھو نے وکیل منہاج القرآن کو ایک گھنٹہ انتظارکرنے کے لئے کہا تاہم رات گئے تک ایس ایچ اوپولیس اسٹیشن نہیں پہنچے اور مقدمے کا اندراج نہ کیا گیا۔

  اس دوران کچھ ن لیگی کارکن تھانہ پہنچے اور حکومت کے حق میں نعرہ بازی شروع کردی، منہاج القرآن کے وکلاء اور کارکنوں میں تلخ کلامی بھی ہوئی، جس پر پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور کارکنوں کو تھانے سے بھیج دیا گیا۔

اہم ترین

مزید خبریں