جمعرات, نومبر 7, 2024
اشتہار

سانحہ ماڈل ٹاؤن کی جے آئی ٹی رپورٹ, اعلیٰ حکام بے گناہ قرار

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : سانحہ ماڈل ٹاؤن کی جے آئی ٹی رپورٹ میں وزیر اعظم ،وزیر اعلیٰ پنجاب اور دیگر کو کلین چٹ دے دی گئی۔ رپورٹ میں ایس پی سیکیورٹی اور دس اہلکاروں کو واقعہ کے ذمہ دارقرار دیا گیا ہے۔

عوامی تحریک نے رپورٹ کو جھوٹ کا پلندہ قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق سانحہ ماڈل ٹاؤن کی جے آئی ٹی رپورٹ منظر عام پر آگئی ۔

گیارہ مہینوں کے بعد آنے والی جے آئی ٹی رپورٹ میں وزیراعظم، وزیراعلیٰ پنجاب اور وفاقی وزراء کوبے گناہ قرار دے دیا گیا، جے آئی ٹی کی رپورٹ میں ایس پی سیکیورٹی اور دس اہلکاروں کو واقعے کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔

- Advertisement -

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رانا ثناءاللہ اورڈی آئی جی آپریشنز کے درمیان رابطہ ثابت نہیں ہوا، رپورٹ میں عوامی تحریک کے دوسے تین ہزار کارکنوں کا پولیس سے تصادم کا واقعہ تحریر کیا گیا ہے۔

عوامی تحریک کے رہنما ڈاکٹر رحیق عباسی نے جے آئی ٹی کی رپورٹ جھوٹ کا پلندہ اور پہلے سے تیار شدہ قرار دے دیا۔

رحیق عباسی نے کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹ اصل قاتلوں کو کلین چٹ دینے کیلئے قائم کی گئی، غیر قانونی جے آئی ٹی کو تسلیم کیا نہ اس کی نام نہاد رپورٹ کو مانتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں