راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف چار روزہ سرکاری دورے پر آسٹریلیا روانہ ہوگئے ہیں ، جہاں وہ آسٹریلوی عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔
آئی ایس پی آر کے ایک ترجمان کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف آسٹریلوی چیف آف ڈیفنس سٹاف کی خصوصی دعوت پر آسڑیلیا روانہ ہوئے، جہاں وہ آسٹریلوی عسکری اور دفاعی قیادت سے ملاقاتیں کرکے باہمی دفاعی تعلقات پر تبادلہ خیال کریں گے، آرمی چیف جنرل راحیل شریف سکیورٹی اینڈ ڈیفنس کے موضوع پر گول میز کانفرنس کی مشترکہ سربراہی بھی کریں گے، جس میں پاک آسٹریلیا دفاعی تعلقات اور تعاون کو بڑھانے پر بات چیت ہوگی جبکہ خطے میں سکیورٹی کی صورتحال پر بھی زیر غور آئے گی۔