منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

سرگودہا میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام

اشتہار

حیرت انگیز

سرگودہا: دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنادیا، جس میں دو مبینہ دہشت گرد دھماکے میں جاں بحق ہوگئے، پولیس اور انتظامیہ نے علاقہ کو سیل کردیا، لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی گئیں ہیں، مبینہ دہشت گردوں کی شناخت نہ ہوسکی۔

سرگودہا میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام ہوگیا، ذرائع کے مطابق خیام چوک کے قریب مبینہ دہشت گرد آپس میں جھگڑ پڑے، دھماکہ ہونے سے دنوں مبینہ دہشت گرد جاں بحق ہوگئے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہیں پولیس اور امدادی ٹیموں کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقہ کو گھیرے میں لے کر سیل کردیا۔

ڈی سی او سرگودھا ثاقب منان کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے مبینہ واقعہ کے بارے میں فی الحال کچھ بھی کہنا قبل ازوقت ہوگا لگتا ہے کہ مبینہ دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام ہوا ہے اور اللہ نے بڑے نقصان سے بچالیا ہے، مرنے والوں کا ڈی این اے ٹیسٹ کرایا جائے گا۔

ڈی سی او ثاقب منان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودہا سجاد حسن منج کا کہنا ہے کہ پولیس نے مبینہ دہشت گردوں کی لاشیں قبضہ میں لے لی ہیں اور تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا گیا ہے ۔

جائے وقوعہ سے اہم شواہد اکٹھے کرلئے گئے ہیں اور ہلاک ہونے والوں کے پاس دھماکہ خیزمواد ہی تھا، جس کی مقدار کم تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں