منگل, مارچ 25, 2025
اشتہار

سلمان خان نے پاکستانی صحافی چاند نواب سے ملاقات کی خواہش ظاہر کردی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے پاکستانی صحافی چاند نواب سے ملاقات کی خواہش ظاہر کردی۔

بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی نئی فلم ’’بجرنگی بھائی جان‘‘ نے  ریلیز ہوتے ہی باکس آفس پر کامیابی  کے کئی ریکارڈز بنالئے، فلم بجرنگی بھائی جان میں اداکار نوازالدین نے پاکستانی صحافی  چاند نواب کا کردار ادا کیا، شائقین نے فلم میں چاند نواب کے کردار کو بے حد پسند کیا۔

فلم بجرنگی بھائی جان میں چاند نواب کے کردار کی بدولت پاکستانی صحافی چاند نواب راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچ چکے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دبنگ خان اپنی فلم بجرنگی بھائی جان کی کامیابی پر بے حد خوش ہیں اور انہوں نے فلم میں اداکار نوازالدین کے رپورٹر کے کردار سے متاثر ہو کر پاکستانی صحافی چاند نواب سے ملاقات کی خواہش ظاہر کردی ہے، جسے پورا کرنے کے لیے انتظامات کیے جارہے ہیں ۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں