کراچی: بالی ووڈسپراسٹارسلمان خان کوبھی پرانےپاکستانی کرکٹرزیاد آنے لگے، سلمان خان نے کہا ہے کہ وسیم اکرم اورشعیب اخترسےدنیا ڈرتی تھی،عمران خان اورمیاں دادشاندارکھلاڑی تھے۔
بالی ووڈسپراسٹارکرکٹ کے بھی بہت بڑے فین ہیں، انہیں بھی کسی نئے پاکستانی کھلاڑی سے شاید کوئی توقع نہیں ہے۔
دبئی میں ایک تقریب میں پاکستانی قوم کی طرح انہیں بھی پرانے کھلاڑی یاد آگئے، سلمان خان کوپرانےپاکستانی کرکٹرز کی تعریف کی جبکہ کسی نئے کاذکرتک نہیں کیا۔
پاکستانی قوم بھی وہی دن ڈھونڈتےہیں اور یاد کرتے ہیں جب ہماری ٹیم جان مارتی تھی اور فاتح ہوتی تھی، وسیم اورشعیب کی دہشت سے دوسری ٹیمیں تھرتھرکانپتی تھیں۔
سلمان خان سے شادی کےبارےمیں پوچھا توانہوں نے کہا کئی باربال بال بچے جس پرخدا کرشکراداکرتے ہیں قومی ٹیم کی کارکردگی پراپنےتواپنےپرائےبھی افسردہ ہیں۔