ہندوستان کے شہزادہ سلیم تو دلی میں انارکلی کو نا بچا سکے لیکن ریلوے ملازم سلیم نے ملتان میں درخت پر چڑھ کر شاخوں
پھنسی چیل کی جان بچالی۔
ملتان کے ڈی ایس ریلوے آفس میں بد قسمت چیل اونچے درخت میں پھنس گئی جسے ریسکیو 1122 کی ٹیمیں تمام کوششوں اور حربوں
کے باوجود نکال نہ سکیں۔
با لآخر ریولے آفس کے چوکیدارسلیم نے ہمت کی اور اپنی جان جوکھوں میں ڈال کر اس اونچے درخت پر چڑھ کر کنڈی کی مدد سے اس
چیل کو نکال لیا اور چیل جو کہ تین گھنٹے سے درخت کی بے رحم شاخوں میں پھنسی ہوئی تھی نکلتے ہی اڑ گئی، وہاں موجود لوگوں نے
تالیاں بجا کر سلیم کی حوصلہ افزائی کی۔