بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

سلیکٹ نہ ہونے پر نالاں یوراج سنگھ نے ریٹائرمینٹ کا اعلان کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

دہلی: معروف انڈین بلے باز یوراج سنگھ نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمینٹ کا اعلان کر دیا.

تفصیلات کے مطابق انڈیا کے لیے چار سو سے زاید میچز کھیلنے والے یوراج سنگھ نیشنل ٹیم سے ریٹائر ہوگئے، عام خیال ہے کہ وہ ورلڈ کپ میں‌ اپنی سلیکشن نہ ہونے پر نالاں تھے.

ریٹائرمینٹ کے اعلان پر انھوں نے کہا کہ 17 سال تک انٹرنیشنل کرکٹ میں رہنے کے بعد وقت آ گیا ہے کہ اب میں آگے بڑھوں۔

یوراج سنگھ کا کہنا تھا کہ وہ خوش قسمت ہیں، انھوں نے ہندوستان کے لیے 400 میچز کھیلے، اپنے پہلے میچ کے موقع پر انھوں نے قطعی یہ نہیں سوچا تھا کہ وہ یہ سنگ میل عبور کریں گے.

اسٹار بلے باز نے کہا کہ وہ کئی بار ناکام ہوئے، بیماری سے مقابلہ کیا، مگر لوٹ آئے. ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ اب وہ آئی پی ایل بھی نہیں کھلیں گے.

مزید پڑھیں: آئی سی سی اعتراض کے بعد دھونی کے گلوز تبدیل

یوراج نے 2000 میں اپنے ون ڈے کیریر کا آغاز کیا، جلد وہ ٹیم کا مستقل حصہ بن گئے. انھوں نے 304 میچز کی 278 اننگز میں 8701 رنز بنائے،  14 سنچریاں اور 52 نصف سنچریاں اسکور کیں۔

ون ڈے کے برعکس وہ ٹیسٹ میں زیادہ کامیاب نہیں رہے. یوراج نے 40 ٹیسٹ میچوں میں انڈیا کی نمائندگی، انھوں‌نے 62 اننگز میں 1900 رنز اسکور کیے.

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں