بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

سندھ اسمبلی میں سندھ کی تقسیم کے خلاف قرارداد منظور

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سندھ اسمبلی کے اجلاس میں سندھ کی تقسیم کے خلاف قرارداد منظور کرلی گئی ہے۔

سندھ اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر شہلارضا کی زیرِصدارت ہوا، نشستوں کے معاملے پر اپوزیشن اراکین سندھ اسمبلی میں احتجاج کر رہے ہیں جبکہ ایم کیوایم نے کارکنوں کی گرفتاری پر سندھ اسمبلی کا بائیکاٹ کردیا ہے۔

سندھ اسمبلی کا اجلاس نئی عمارت میں ہوا، نئی عمارت میں اپوزیشن کی سیٹوں پر تنازع شدت اختیار کرگیا اور ایوان مچھلی بازار کا منظر پیش کرنےلگا۔ اپوزیشن جماعتوں نے نئی عمارت میں سیٹیں الاٹ نہ ہونے پر شدید احتجاج کیا۔

ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا کے بارہا اصرار کے باوجود اپوزیشن اراکین خالی نشستوں پر بیٹھنے کے لئے تیار نہ ہوئےاور شدید ہنگامہ آرائی کی، حکومتی اراکین نے مرسوں مرسوں نشست نہ دیسوں کے نعرے لگائے جبکہ اپوزیشن اراکین احتجاجا ڈپٹی اسپیکر کے سامنے ہی زمین پر بیٹھ گے، سیٹوں اور قرارداد پیش کرنے کی اجازت نہ دینے پر اپوزیشن نے اجلاس کا بائیکاٹ کیا۔

ہنگامہ آرائی کے دوران حکومتی اراکین نے سندھ کی تقسیم کےخلاف قرارداد ایوان میں پیش کی، جسے ایم کیو ایم اور اپوزیشن اراکین اسمبلی کی غیر موجودگی میں منظورکرلیا گیا ہے۔

اہم ترین

مزید خبریں