کراچی : اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے ایوان میں انکشاف کیا ہے کہ سندھ اسمبلی کو شدید ترین سیکیورٹی خطرات لاحق ہیں۔
سندھ اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو اسپیکر اسمبلی آغا سراج درانی نے انکشاف کیا کہ اسمبلی کی سیکیورٹی کو دہشت گردوں کیجانب سے سخت خطرات لاحق ہیں۔
اسپیکر نے بتایا کہ اسمبلی کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کیلئے خط لکھا ہے اور ڈی جی رینجرز، آئی جی پولیس کو سیکیورٹی خدشات سے آگاہ کردیا ہے۔
اسپیکر کے انکشاف پر ایوان میں اراکین نے بھی تشویش ظاہر کی۔
قائد حزب اختلاف شہر یار مہر اور اسپیکر میں اس معاملے پر تلخ کلامی بھی ہوئی۔ انہوں نے شکوہ کیا کہ آئی جی سندھ انکی نہیں سنتے، اپوزیشن لیڈر ہیں لیکن سیکیورٹی فراہم نہیں کی گئی۔
شہریار مہر کا کہنا تھا کہ اسپیکر اسمبلی کی بات کر رہے ہیں مگر صوبے میں امن وامان کی صورتحال خراب ہے۔