اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

سندھ بچاو کمیٹی کی جانب سے آج سندھ کے مختلف شہروں میں ہڑتال

اشتہار

حیرت انگیز

سندھ: آئی ڈی پیز کی آمد کے خلاف سندھ بچاوکمیٹی کی کال پر آج صوبے کے مختلف شہروں میں ہڑتال کی جارہی ہے۔

سندھ میں شمالی وزیرستان کے متاثرین کی آمد اور ان کی آباد کاری کو روکنے کے لئے سندھ  بچاو کمیٹی کی جانب سے آج سندھ کے مختلف شہروں میں ہڑتال کی جارہی ہے، کشمور، گڈو بخشاپور بڈانی میں مکمل شٹر ڈاﺅن اور پہیہ جام ہڑتال کی وجہ سے تمام مارکیٹیں بھی مکمل طور پر بند ہیں۔

  سندھ  بچاو کمیٹی کی کال پر حیدرآباد شہرمیں جزوی ہڑتال کی جارہی ہے، نسیم نگر، قاسم آباد، حسین آباد اور مختلف علاقوں میں دکانیں اور پیٹرول پمپس بند ہیں اور سڑکیں سنسان ہیں، ضلع نوشہرو فیروز کے مختلف علاقوں میں بھی سندھ بچاوً کمیٹی کی کال پر شٹرڈاون ہڑتال کی جارہی ہے، ہڑتال کے باعث روڈ سے ٹریفک غائب ہے، جس کے باعث مسافروں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

  دادو میں بھی سندھ میں غیر مقامی افراد کی آبادکاری کیخلاف مکمل شٹر ڈاوٴن ہڑتال ہے اور تمام بازار اور کاروباری مراکز مکمل طور پر بند ہیں جبکہ سڑکوں سے ٹریفک بھی غائب ہے، سندھ کے دوسرے اضلاع میں بھی کہیں مکمل توکہیں جزوی ہڑتال کا سماں ہے۔

گھوٹکی، ٹنڈوآدم، دوڑ، ٹنڈو محمد خان، جامشورو، کنڈیارو میں بھی آج آئی ڈی پیز کی سندھ میں آبادکاری کے خلاف شٹرڈاون ہڑتال جاری ہے۔

اہم ترین

مزید خبریں