کراچی: پاکستان رینجرز سندھ نے عیدالضحی کے حوالے سے سیکورٹی کے انتظامات مکمل کرلئے۔
پاکستان رینجرز سندھ اور پولیس نے شترکہ طور پر عیدالضحیٰ کے موقع پر اندرون سندھ بالخصوص کراچی اور حیدرآباد میں امن وامان ی صورتحال کو یقینی بنانے کیلئے سیکورٹی کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی، اس سلسلے میں رینجرز اور پولیس افسران کی میٹنگ ہوئی، عیدالضحی کے موقع پر قانون نافذ کرنے والے ادارے مکمل طور پر ہائی الرٹ رہیں گے۔
ضابطہ اخلاق کے مطابق کھالیں جمع کرنے والے ادارے محکمہ داخلہ یا متعلقہ ڈی سی او کے اجازت نامے کے بغیر کھالیں جمع نہیں کی جاسکتے، نہ کسی ادارے کو اس بات کی اجازت ہو گی کہ وہ گھر گھر جا کر زبردستی کھالیں جمع کرے، کسی بھی شخص اسلحہ ساتھ لے کر چلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔