ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

سندھ ہائی کورٹ نے ایس ایس پی ساؤتھ کو کام کرنے سے روک دیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سندھ ہائی کورٹ نے ذوالفقار مرزا کے توہینِ عدالت مقدمے کی سماعت کے دوران ایس ایس پی ساؤتھ کو کام کرنے سے روک دیا۔

تفصیلات کے مطابق پیر کے روزآئی جی سندھ غلام حیدر جمالی سے دو روز قبل احاطہ عدالت میں پیش آنے والے واقعے پراستسفار کیا۔

جسٹس سجاد کا کہنا تھا کہ ’’عدالت پرحملہ ہوا تو محمکۂ پولیس کیا سورہا تھا ؟‘‘، انہوں نے حکم دیا کہ عدالت کو بتایا جائے کہ یہ سب کس کے حکم پرہوا۔

عدالت نے اس موقع پر ایس ایس پی ساؤتھ کو آئندہ سماعت تک کام کرنے سے روک دیا۔ آئی جی غلام حیدرجمالی نے عدالت کو بتایا کہ ایس ایس پی ساؤتھ کیپٹن اسد فی الحال چھٹی پر ہیں۔

عدالت نے چیف سیکرٹری سندھ، ہوم سیکرٹری، آئی جی کو تحریری حلف نامے جمع کرانے کا حکم صادرکرکے سماعت آئندہ پیشی تک برخواست کردی۔

سماعت سے قبل پولیس کی جانب سے دو روز قبل ہائی کورٹ کے احاطے میں صحافیوں پر تشدد کے خلاف صحافی برادری نے احتجاج بھی کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں