جمعہ, مارچ 21, 2025
اشتہار

سندھ ہائی کورٹ نے چنگ چی رکشا پرپابندی عائد کردی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے کراچی کی شاہراؤں پررواں دواں چنگچی رکشوں پرپابندی عائد کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج بروز بدھ سندھ ہائی کورٹ نے چنگچی رکشاؤں کے خلاف دائر کردہ درخواستوں پرفیصلہ سنادیا۔

سندھ ہائی کورٹ میں چنگچی رکشاؤں کی قانونی حیثیت کے متعلق10 سے زائد درخواستیں دائرکی گئی تھیں۔

درخواست گزاروں کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ایک جانب تو یہ چنگچی رکشہ کم عمر اور نا تجربہ کار ڈرائیورز کے سبب حادثات کا سبب بن رہے ہیں تو دوسری جانب ان سے ٹریفک کے نظام میں بھی خلل پڑتا ہے۔

واضح رہے کہ موٹر سائیکل رکشا اونرز ایسوسی ایشن کے نمائندے اکبرخان نے حکومت کی جانب سے چنگچی رکشاؤں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

سندھ ہائی کورٹ نے 2013 میں اس درخواست پرحکم امتناعی جاری کیا تھا جس کے تحت چنگچی رکشا شہر کی سڑکوں پر رواں دواں تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں