اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

سپریم کورٹ نے آسیہ بی بی کی سزائے موت پرعملدرآمد تاحکم ثانی روک دیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: سپریم کورٹ نے توہین رسالت میں پھانسی پانے والی آسیہ بی بی کی سزا پر عمل درآمد تاحکم ثانی روک دیا۔

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں جسٹس ثاقب نثار جسٹس اعجاز احمد چوہدری اور جسٹس عمر عطا بندیال پر مشتمل تین رکنی بنچ نے آسیہ بی بی کی جانب سے دائر درخواست کی، سماعت کی اپیل میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ وہ توہین رسالت کی مرتکب نہیں ہوئی نہ ہی ایسا سوچ سکتی ہے ماتحت عدالت نے ناکافی شواہد کے باوجود اسے پھانسی کی سزا سنائی۔

جو انصاف کے خلاف ہے آسیہ بی بی کے مطابق اس کا مؤقف مکمل طور پر نہیں سنا گیا، لہذا عدالت پھانسی کی سزا کالعدم قرار دے۔

فاضل عدالت نے اپیل باقاعدہ سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے آسیہ بی بی کی سزا پر تاحکم ثانی عمل درآمد روک دیا، عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے جواب طلب کرلیا۔

یاد رہے کہ آسیہ بی بی کو توہین رسالت کیس میں شیخوپورہ کی مقامی عدالت نے 2010ء میں موت کی سزا سنائی تھی، جسے بعد میں لاہور ہائی کورٹ نے بھی برقرار رکھا تھا۔

واضح رہے کہ سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر آسیہ بی بی کی بریت کے لیے بھرپور کوششیں کی تھیں اور آسیہ بی بی کی حمایت پر انہیں بعد ازاں قتل کردیا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں