اسلام آباد : محکمہ موسمیات نے ملک کے سیلاب سے متاثرہ حصوں میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ظاہر کردیا ہے، تاہم ملک کے دیگر حصوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ ملک کے بالائی علاقوں میں مزید بارش کا امکان ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کشمیر، اسلام آباد، راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، مالاکنڈ، کوہاٹ اور پشاورڈویژن میں چند مقامات پر گرج چمک کےساتھ بارش ہوئی جبکہ ملک کے دیگر حصوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔
سب سے زیادہ درجہ حرارت سکھر میں بیالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔