منگل, دسمبر 10, 2024
اشتہار

سینیٹ الیکشن: پنجاب میں مسلم لیگ ن نے تمام سیٹیں اپنے نام کرلیں

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: مسلم لیگ ن نے پنجاب اسمبلی میں جھاڑوپھیر دی, گیارہ میں سے گیارہ نشستوں پر اپنے امیدوار جتوا دئیے۔

نواز شریف نے پارٹی پر گرفت ثابت کر دی،ایک جانب خیبر پختونخوا میں شور شرابہ ہوتا رہا تو دوسری جانب پنجاب اسمبلی میں ووٹنگ جاری رہی اور حکمران جماعت مسلم لیگ ن نے اتنخابی تجزیوں پر جھاڑو پھیرتے ہوئے تمام نشستیں جیت لیں۔

غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق سینٹ کی سات جنرل سیٹوں، دو ٹیکنو کریٹ اور دو خواتین کی نشستوں پر مسلم لیگ ن نے کامیابی حاصل کر لی جبکہ اپوزیشن کے ہاتھ کچھ نہ آیا۔

- Advertisement -

 پنجاب سے سینیٹ کی جنرل نشست پر پرویز رشید، مشاہد اللہ، چوہدری تنویر ، غوث نیازی ، نہال ہاشمی ، سلیم ضیا اور عبدالقیوم کامیاب ہوئے، جبکہ ٹیکنوکریٹ کی نشست پر ن لیگ کے راجا ظفر الحق اور ساجد میرسینیٹر منتخب ہوئے، اور غیر حتمی نتائج کے مطابق خواتین کی نشست پر نجمہ حمید اور عائشہ رضا نے میدان مارلیا۔

سینیٹ کے اس الیکشن میں سب سے اہم بات یہ تھی کہ اس بار پنجاب اسمبلی سے تین ایسے امیدوار جیتے ہیں جن کا تعلق صوبہ پنجاب سے نہیں، پنجاب اسمبلی سے سینیٹر بننے والےسلیم ضیا، مشاہد اللہ خان، اورنہال ہاشمی کا تعلق کراچی سے ہے، پنجاب اسمبلی میں پیپلزپارٹی اور ق لیگ کی خاموش مفاہمت بھی بے ثمر ثابت ہوئی۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں