واشنگٹن: غیرسرکاری تنظیم سیودا چلڈرن کی پاکستان میں بندش پرامریکا نے تشویش کا اظہارکردیا۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ جیف راتھکے نےغیرسرکاری تنظیم سیو دا چلڈرن کےحوالے سے ایک بیان میں کہا ہے کہ سیودا چلڈرن پاکستان میں ایک اہم کام کررہی ہے۔
جیف راتھکے نے کہا کہ سیودی چلڈرن وہ ادارہ ہے جو گزشتہ پینتیس برسوں سے پاکستان میں صحت، تعلیم اور محفوظ خوراک کے شعبوں میں کام کررہا ہےاورچالیس لاکھ بچوں اوران کے والدین تک اپنی خدمات فراہم کر چکا ہے۔
- Advertisement -
بیان کے مطابق امریکہ محفوظ اورمعاشی طورپرمستحکم جمہوری پاکستان کے قیام کے لئے حکومت کے ساتھ ہے، بین الاقوامی غیرسرکاری ادارے جو پاکستان کے معاشی چیلنجوں کا سامنا کررہے ہیں انھیں امریکی حمایت حاصل ہے اور یہ مختلف امور میں امریکہ کے حصہ دار کے طور پر کام کررہے ہیں۔