بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

شاہ زین بگٹی اور کشمور انتظامیہ کے مذاکرات ناکام

اشتہار

حیرت انگیز

شاہ زین بگٹی کےقافلے کا دھرنا ختم کرانے کے لئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مذاکرات ناکام ہوگئے، ہفتے سے جاری دھرنے سے قومی شاہراہ پر گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں، جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

جمہوری وطن پارٹی کے رہنما نواب شاہ زین بگٹی کی قیادت میں بگٹی مہاجرین کے قافلے کو ڈیرہ بگٹی کے قریب سے واپس بھیج دیا گیا تھا، ڈیرہ بگٹی اور کشمور ضلعی انتظامیہ نے بگٹی مہاجرین کے قافلے کو ڈیرہ بگٹی جانے کی اجازت نہیں دی۔

جس پر کشمور ڈیرہ موڑ قومی شاہراہ پر بگٹی مہاجرین نے احتجاجا دھرنا دے دیا، ہفتے کی شام سے جاری دھرنےسے قومی شاہراہ پر گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں، جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔

انتظامیہ کے شاہ زین بگٹی سے احتجاج ختم کرانے کیلئے مذاکرات بھی ناکام رہے، شاہ زین بگٹی کا کہنا تھا کہ وزیراعلی بلوچستان آئیں تو پھر دھرنا ختم کرنے کا سوچیں گے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ قافلے کو ڈیرہ بگٹی جانے دیا جائے، سرد موسم میں ہماری خواتین، بچوں اور بزرگوں کو مشکلات جھیلنا پڑ رہی ہیں۔

 

اہم ترین

مزید خبریں