اتوار, مئی 18, 2025
اشتہار

شکست کے باوجود افراتفری نہیں پھیلائیں گے، چیئرمین پی سی بی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے بنگلہ دیش کے خلاف مایوس کن کارکردگی کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ شکست کے باوجود افراتفری نہیں پھیلائیں گے۔

اپنے جاری کردہ بیان میں چئیرمین پی سی بی نے کہا کہ ٹور کے اختتام پر تمام شعبوں کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے کرکٹ شائقین کی طرح ٹیم کی کارکردگی پر مجھے بھی مایوسی ہوئی تاہم بنگلہ دیشی ٹیم اچھے کھیل کا مظاہرہ کررہی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ نئی اور نوجوان ٹیم کو سنبھلنے میں وقت لگے گا، سیریز میں بعض کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، بہتر کھیل پیش کرنے والوں میں اظہر علی، سعد نسیم محمد رضوان اور سمیع اسلم شامل ہیں۔

 چئیرمین پی سی بی نے کہا کہ کھلاڑیوں کی فٹنس اور انہیں اعصابی طور پر مضبوط بنانےکی ضرورت ہے، ٹیسٹ اور ٹی ٹونٹی رینکنگ میں ہماری پوزیشن بہتر ہے ون ڈے میں مزید بہتری کی ضرورت ہے۔

اہم ترین

مزید خبریں