لاہور : احتساب عدالت نے وزیر اعظم شہباز شریف فیملی منی لانڈرنگ کیس میں گواہ کا بیان ریکارڈ نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج قمر الزمان نے وزیر اعظم شہباز شریف فیملی کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کی۔
حمزہ شہباز عدالت میں پیش ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف کی طرف سے نمائندہ عدالت میں پیش ہوا، عدالت نے دو ملزموں علی احمد اور شعیب قمر کے پیش نہ ہونے برہمی کا اظہار کیا۔
عدالت نے ریمارکس دیئے کہ باقی ملزم پیش ہوجاتے ہیں یہ دونوں کیوں تاخیر سے پیش ہوتے ہیں، گواہ 20 مرتبہ آچکا ہے لیکن بیان نہیں ہوا۔
عدالت نے ہدایت کی کہ آخری موقع دیتا ہوں ، آئندہ سماعت ہر لازمی بیان ریکارڈ کیا جائے گا اور سماعت نے سماعت 25 نومبر تک ملتوی کر دی ۔.
دوسری جانب رمضان شوگرملزکیس میں شہبازشریف اورحمزہ شہباز نے ضمانتی مچلکے احتساب عدالت میں جمع کرادی۔